GuidePedia

0
ejz/


ممبئی (نیوز ڈیسک) ان دنوں کامیڈی پروگرام ”اے آئی بی“ کے حوالے سے بھارت میں تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو اس شو میں کی جانے والی باتوں کو مذاق اور آزادی اظہار قرار دے کر ان کا دفاع کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ لوگ ہیں جو اسے دوسروں کی توہین اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ عامر خان نے بھی ایسا ہی موقف اختیار کیا اور اس کے بعد مختلف اداکاروں نے ان پر شدید تنقید بھی کی لیکن اب ملیکہ شراوت عامر خان کے دفاع کیلئے سامنے آگئی ہیں۔
 ایک حالیہ بیان میں ان کا کہنا تھاکہ میں نے پروگرام تو نہیں دیکھا لیکن جو کچھ عامر خان نے کہا اس سے اتفاق کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں کسی کے جذبات بھڑکانے نہیں چاہیے اور یہ بالکل درست تجزیہ ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنے جذبات مجروح کروانے کیلئے اس سے بڑے مسائل موجود ہیں۔ ہمیں اس بات پر غصہ ہونا چاہیے کہ بیشتر لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور معاشرے میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔

Post a Comment

 
Top