GuidePedia

0
ejz/

ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بھارت نے نیا ریکارڈ بنالیا ہے ، اتوارکو ملبورن میں ہونیوالے مقابلے سے پہلے کبھی پہلی اننگز کھیل کر بھارت جنوبی افریقہ سے جیت نہیں سکا ۔دوسری طرف اس سے پہلے ورلڈ کپ میں پہلے بیٹنگ کرنیوالی کسی بھی ٹیم نے اتنے بڑے سکور سے کبھی جنوبی افریقہ کو شکست نہیں دی ۔ 
ورلڈکپ 1992ءمیں سڈنی میں جنوبی افریقہ کے مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور19رنز سے میچ جیت لیا۔ 
1996ءمیں کراچی میں ہونیوالے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19رنز سے شکست دی ۔ اسی طرح 1999ءمیں زمبابوے نے 48رنز، 2003ءمیں ویسٹ انڈیز نے تین رنز ، 2007ءمیں آسٹریلیا نے 83رنز، بنگلہ دیش نے 67رنز ،2011ءمیں انگلینڈ نے 6رنز اور نیوزی لینڈ نے 49رنز سے شکست دی تھی ۔ بھارت ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے مقابلے میں پہلی مرتبہ 130رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے سکوروں کے فرق سے جیتاہے ۔



Post a Comment

 
Top