GuidePedia

0
ejz/

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) دانتوں کی صحت انسان کی عمومی صحت کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اکثر لوگ محض سستی کی وجہ سے دانتوں کی باقاعدہ صفائی نہیں کرتے اور اس کے نتائج بہت بھیانک بھی ہوسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کاٹسو نامی شخص کے دانتوں کی ویڈیو دیکھ کر آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ دانتوں کی صفائی میں غفلت کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں۔ یہ شخص پہلی دفعہ دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس کے دانتوں کی ناقابل بیان حالت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا تاکہ لوگ اسے دیکھ کر عبرت پکڑیں۔ دانت صاف نہ کرنے اور سگریٹ نوشی جاری رکھنے کے باعث اس شخص کے دانتوں کا حال ایسا ہوگیا گویا کہ کوئی مردہ چیز عرصے سے پڑی گل سڑک رہی ہو۔
 ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صفائی سے مسلسل غفلت کے باعث اس کے دانتوں پر جمنے والی خوراک کی سطح نہایت سخت ہوگئی اور پھر اس کے باعث دانتوں کی ہڈی کے تحلیل ہونے کا عمل شروع ہوگیا اور بالآخر حالت یہ ہوگئی کہ اس شخص کا منہ ایک بھیانک منظر پیش کرنے لگا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دانتوں کی صفائی سے غفلت برتنے والے ہر شخص کو اس انجام کے لئے تیار رہنا چاہیے۔


Post a Comment

 
Top