GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی کے فلم بنا نے والے راج کمار ہیرانی اگلے ماہ کراچی آرہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ ، ”تھری ایڈیٹس“ اور حال ہی میں بلاک باسٹر فلم ”پی کے “کے پروڈیوسر راج کمار ہیرانی آئندہ ماہ مارچ میں کراچی آرٹس کونسل کی دعوت پر آرہے ہیں۔ راج کمار ہیرانی کے والدین کا تعلق سندھ کے شہر محرابپور سے ہے جو تقسیم کے بعد ناگ پور مہاشٹرا شفٹ ہوگئے تھے۔ انہوںنے پاکستان آکر اپناآبائی شہر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔فلم ”پی کے“ میں پاکستانی لڑکے کے ساتھ ہندو لڑکی کی محبت کے حوالے سے بھی ان کا کہنا تھا کہ یہ انھوں نے پاک بھارت دوستی کے تناظر میں دکھایا ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، کھیل سمیت ہر شعبہ میں مستحکم تعلقات ہوں۔


Post a Comment

 
Top