GuidePedia

0
ejz/

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) بھارت سے میچ ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں آپس میں اختلافات سامنے آنے لگ گئے ہیں پہلے ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن سے الجھے، اب نیا تنازعہ سامنے آیا ہے اوپنر احمد شہزاد فیلڈنگ کوچ کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس سے بھی الجھ پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویس انڈیز کے خلاف کل اہم میچ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے غلط شارٹ کھیلا تو کوچ وقار یونس نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پہلے بھی اس شارٹ پر آﺅٹ ہوچکے ہیں یہ سن کر احمد شہزاد سیخ پاہوگئے اور ہیڈ کوچ سے الجھ پڑے اور دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوگئی۔


Post a Comment

 
Top