GuidePedia

0
ejz/

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) گوجرانوالہ کے سول ہسپتال کے دورہ پر موجود اصلی اسسٹنٹ کمشنر کا جعلی اسسٹنٹ کمشنر سے آمنا سامنا ہوگیا ، ابتدائی گفت و شنید کے بعد جعلی ’صاحب‘ کو حوالات کا ٹکٹ دیدیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں کسی عزیز کی تیمارداری کے لیے آنیوالے دولڑکوں میں سے ایک نے خود کو سی ایس پی افسر کے طورپر شناخت کراتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو بتایاکہ وہ حال ہی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ میں تعینات ہواہے جس پر انتظامیہ کے ہوش اُڑگئے کیونکہ عین اُسی وقت اصلی اسسٹنٹ کمشنر بھی ہسپتال کے دورے پر وہیں موجود تھے ۔ 
اصلی اسسٹنٹ کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے لڑکوں کو تحویل میں لے لیاگیا اور چند لمحوں کے مکالمے میں ہی نو عمر”صاحب‘ ‘ کی اصلیت سامنے آگئی جس پر اُنہیں ہتھکڑیاں لگاکر تھانہ سول لائن میں بند کردیاگیا جبکہ اُن کی سیاہ رنگ کی گاڑی بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

Post a Comment

 
Top