GuidePedia

0
ejz/



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پے رول پر رہائی میں توسیع کی درخواست پر بروقت فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی سے زیادہ جیل سے باہر رہنے پر بھارتی اداکار سنجے دت کی قیدمیں مزید چار روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ رام شندے نے بتایاکہ سنجے دت چار دن زیادہ جیل سے باہر رہے ،پے رول پررہائی میں توسیع کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر پر متعلقہ حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیاگیاہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ 
اُنہوں نے بتایاکہ سنجے کی چھٹی آٹھ جنوری کو ختم ہورہی تھی اور مغرب سے پہلے ہی وہ حاضر ہوگئے تھے لیکن اُنہیں اس لیے واپس بھیج دیاگیاتھاکیونکہ درخواست پر فیصلہ نہیں ہوسکاتھا۔دودن بعد درخواست مسترد کردی گئی لیکن سنجے باہرہی رہا۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے واضح کیاکہ درخواست پر رہائی حاصل کرنیوالوں میں سنجے اکلوتے قیدی نہیں ، 20دسمبر 2014ءسے یکم جنوری 2015ءتک 32قیدیوں کو چھٹی دی گئی ۔


Post a Comment

 
Top