GuidePedia

0
ejz/

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ اور کینیڈا جا کر انگریزی اور ہندی سیکھنے کے لیے کئی لینگوئج کورس کیے ہیں جبکہ ان ممالک میں انہوں نے میک اپ اور سکن کیئر کے کورسز بھی کیے ہیں۔انگریزی زبان کی ٹانگ توڑ کر بولنے کے حوالے سے مشہور ہونے والی اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت تک پرائیویٹ تعلیم حاصل کی ہے جبکہ امریکہ اور کینیڈا میں انگریزی سیکھنے کے لیے شارٹ کورسز بھی کیے ہیں لیکن دوسری جانب انگریزی کے 2 الفاظ Short Courses بولتے ہوئے بھی انہوں نے (شورٹ کارسز ) کا تلفظ استعمال کیا جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا میں کیے گئے کورسز بھی میرا کی انگلش کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔
اسی انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے مزید حیرت انگیز انداز میں اپنے ناقدین کو جواب دیا کہ لوگ تو امریکی صدر باراک اوباما اور آصف زرداری کو بھی تو باتیں کرتے ہیں ، میں بھی تو ان میں سے ایک ہوں۔جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شاعری سے بھی شغف رکھتی ہیں اور انہیں خود بھی شاعری کرنے کا شوق ہے ۔واضح رہے اداکارہ میرا کی جانب سے انٹرویو نجی ٹی وی چینل سماءنیوز پر نشر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

 
Top