GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی ہوش ہو گیا ہے اور اس نے چیف سلیکٹر معین خان کو واپس بلانے پرغور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان چیف سلیکٹر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ وہ ٹورسلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد معین خان کی واپسی کا امکان ہے اور بورڈ نے اس سلسلے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ 
قبل ازیں یہ انکشاف ہوا تھا کہ معین خان سمیت ٹیم مینجمنٹ کے اہم اراکین کی کرائسٹ چرچ کے ایک ”کاسینو“ میں دیکھے گئے تاہم ان کی وہاں موجودگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کا ایسی جگہ پر کیا کام ہے؟ وہاں کیوں اور کیا کرنے گئے؟ کیا وہ کاسینو میں کسی خفیہ ملاقات کیلئے گئے تھے یا پھر یہ دورہ ”آفیشل“ تھا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاسینو جانے کی خبر کے سامنے آنے کے بعد ہی معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

 
Top