GuidePedia

0
ejz/

برسبین (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2015ءمیں بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے پر شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ کیلئے متبادل دن نہ ہونے کی وجہ سے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ کل ہر صورت میچ کھیلا جا سکے تاہم حتمی فیصلہ کل گراو¿نڈ کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق کل میزبان آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ اور شہر میں مسلسل خراب موسم کی وجہ سے کوئنز لینڈ حکام نے بات چیت شروع کر دی ہے اور میچ نہ ہونے کی صورت میں شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو کہ اس صورتحال کی وجہ سے متاثر ہوں گے۔آئی سی سی کے قوانین کے تحت میچ تاخیر سے شروع کیا جا سکتا ہے تاہم کم از کم 20، 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے جبکہ اس سے زیادہ تاخیر کی صورت میں میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ سے نوازا جاتا ہے۔ اپنے بیان میں آئی سی سی نے کہا کہ اگر میچ میں مجموعی طور پر 25 اووز یا اس سے کم کا کھیل ہوا تو شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے جو کہ کرکٹ آسٹریلیا کی ری فنڈ پالیسی کے عین مطابق ہے۔


Post a Comment

 
Top