GuidePedia

0
ejz/

نئی دہلی ( آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور کو اس وقت ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب وہ ساتھی اداکاروں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کان پور میں ایک سیٹ پر موجود تھے کہ پرستاروں کا ہجوم ان اداکاروں کی جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوگیا۔شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شکتی کپور نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی، تاہم صورتحال آس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان کے کان کی بالی نوچ لی جس سے ان کے کان کی لو پھٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔بعد ازاں شکتی کپور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔شکتی کپور نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم میں سے کسی شخص نے ان کا کان اتنی بری طرح سے کھینچا کہ کان کی لو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد کرنے پروہ اپنی ٹیم کے مشکور ہیں شکتی کپور کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے ، جن کے ادا کیے ہوئے مختلف کردار یاد گار بن گئے۔انہوں نے شہرت تو منفی کرداروں سے حاصل کی لیکن جب مزاحیہ کردار نگاری کی طرف آئے تو اس میں بھی کمال کردیا۔



Post a Comment

 
Top