GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ صرف مضبوط کہانی اور معیاری سکرپٹ والی فلموں میں ہی کام کروں گی۔ معیار کو ترجیح دوں گی کیونکہ میرے نزدیک زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کرنا کوئی بہادری نہیں بلکہ کم لیکن معیاری کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میری پہلی ترجیح یہی ہے کہ ایک وقت میں زیادہ نہیں صرف ایک یا دو فلموں میں ہی کام کروں، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور اپنے مداحوں سے کہوں گی کہ وہ بھی اس فیصلے پر میرا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ صبح اٹھ کر فلم کی شوٹنگ کیلئے جاﺅں اور رات کو واپس آﺅں بلکہ اب سال میں کسی بڑے پروجیکٹ اور مضبوط کہانی والی بڑے بجٹ کی فلم میں ہی کام کروں گی۔


Post a Comment

 
Top