لندن (ویب ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحریری شکایت پولیس کو بھیج دی ہے۔ مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے الطاف حسین کے خلاف تحریری شکایت وزیر داخلہ اور میٹروپولیٹن پولیس کو بھیج دی ہے جارج گیلوے نے اپنی تحریری شکایت میں الطاف حسین کو سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کا مبینہ ملزم قرار دیتے ہوئے انہیں برطانیہ میں سیاسی پناہ فراہم کرنے والی سابق لیبر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبارکے مطابق جارج گیلوے کی طرف سے کی گئی شکایت کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جس کی بنیاد پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت ایک مرتبہ پھر سنجیدہ تحقیقات شروع کر سکتی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے الطاف حسین کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا
ejz/

Post a Comment