لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وزارت پانی و بجلی نے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ءکے دوران پاک بھارت میچ سمیت پاکستان کے تمام میچوں کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی ہدایات پر پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کے باقی میچوں کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور کی طرح دوسرے شہروں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کرکٹ شائقین پاکستان کے ورلڈ کپ میچ دیکھ سکیں ۔یاد رہے پاک بھارت میچ 15 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔
وزارت پانی و بجلی کاپاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
ejz/

Post a Comment