GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو کھیلنا بھارتی بلے بازوں کیلئے بڑا چیلنج ہو گا۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈریوڈ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئے بھارتی ٹیم فیورٹ ہے تاہم پاکستانی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بالخصوص محمد عرفان بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا سکتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں ہے اور وہاں کے ماحول سے مانوس ہو گئے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم حال ہی میں آسٹریلیا پہنچی ہے۔ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ بھارتی بیٹنگ پاکستان سے بہت بہتر ہے لیکن باﺅلنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کی کمزور باﺅلنگ لائن بھارت سے کئی گناہ بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کی جانب سے ویرات کوہلی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستان کے باﺅلر محمد عرفان کو کھیلنا بھارتی بلے بازوں کیلئے بڑا چیلنج ہو گا تاہم جو بھی ٹیم میچ پریشر کو بہتر انداز میں برداشت کرے گی وہی میچ بھی فتح کرے گی۔

Post a Comment

 
Top