دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک بدکردار پاکستانی درزری کو راہ چلتی خاتون کی عزت پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے اور عنقریب عدالت اس کے شرمناک جرم کی سزا سنانے والی ہے۔
پینتالیس سالہ خاتون نے دبئی کرمنل کورٹ میں بتایا کہ وہ رات 11 بجے کے قریب المنیٰ سے اپنے گھر کی طرف پیدل جا رہی تھیں کہ دو نوجوانوں کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا۔ ان میں سے ایک قریب پہنچنے پر خاتون پر جھپٹ پڑا اور ان کا جسم نوچنے لگا۔

خاتون کے شور مچانے پر یہ بھاگ کھڑا ہوا لیکن دیگر راہ گیروں نے اس بدمعاش کو قابو کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 22 سال ہے اور اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شراب نوشی کے باعث نشے کی حالت میں تھا جس کے باعث اس نے ناقابل بیان بدکرداری کا مظاہرہ کیا۔ عدالت ملزم کی سزا کا فیصلہ 11 مارچ کو سنائے گی۔

Post a Comment