GuidePedia

0
ejz/

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سمارٹ فون کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرنے والی ہے کیونکہ یہ پہلی دفعہ ایک ایسا ہینڈ سیٹ منظر عام پر لارہی ہے کہ جس کی سکرین تین اطراف پر مشتمل ہوگی یعنی یہ صرف سامنے نہیں بلکہ فون کے دائیں اور بائیں طرف بھی لپٹی ہوگی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق مارچ کے آغاز میں سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں سام سنگ کا نیا ہینڈ سیٹ گلیکسی S6 پیش کیا جارہا ہے اور اس کا سب سے منفرد فیچر اس کی مکھی سکرین ہے۔ یہ سکرین فون کے دائیں اور بائیں اطراف پر مڑی اور لپٹی ہوگی اور ان اطراف پر چھوٹے چھوٹے زیادہ استعمال ہونے والے آئکون دکھائے جائیں گے۔ سامنے کی سکرین کا سائز 5.5 انچ، اس کا ڈسپلے کواڈ ایچ ڈی (2560x1440) ہوگا۔ اس فیکٹ جنریشن سمارٹ فون کا پروسیسر اوکٹا کور ہوگا اس میں Mali-T768 گرافک پروسیسنگ یونٹ استعمال ہوگا۔ اس کا ہائی کوالٹی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا، تاہم اس کی نئی قسم کی سکرین کو دلچسپ ترین فیچر قرار دیا جارہا ہے۔


Post a Comment

 
Top