GuidePedia

0
ejz/

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وارد ٹیلی کام کی جانب سے صارفین کے لیے پورا ہفتہ آفر متعارف کروا دی گئی ہے جس کے تحت صارفین صرف 70 روپے میں بے شمار کالز ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔وارد ٹیلی کام کی جانب سے متعارف کروائی گئی اس سہولت کے تحت صارفین کو سوموار سے ہفتے تک 100 منٹ روزانہ جبکہ اتوار کے روز 250 منٹ فری دیے جائیں گے۔جبکہ ان کے علاوہ صارفین پورا ہفتہ بھر میں 1000 ایس ایم ایس اور 250 ایم بی انٹرنیٹ بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔
وارد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آفر حاصل کرنے کے لیے صارف اپنے پری پیڈ نمبر سے ایس ایم ایس میں WO لکھ کر 333 3 پر بھیج دیں گے جبکہ آفر ختم کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں wo کے بعد سپیس اور پھر off لکھ کر 3333 پر بھیجنے سے آفر ختم ہو جائے گی۔
وارد ٹیلی کام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے چند قوائد و ضوابط بھی ترتیب دیے گئے ہیں جن کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہو گی جبکہ اس آفر سے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔اس آفر کو بیلنس ختم ہونے کے بعد ختم کر دیا جائے گا لیکن اگر موبائل بیلنس موجود ہوا تو یہ آفر خود بخود دوبارہ شروع ہو جائے گی۔وارد ٹیلی کام کی جانب سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ آفر کے تحت ملنے والے مفت منٹ روزانہ رات 12 بجے تک ہی استعمال کیے جا سکیں گے جبکہ اس پیشکش سے پاکستان میں کہیں بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے وارد ٹیلی کام کی جانب سے دی جانے والی پورا ہفتہ آفر کی قیمت 70 روپے بشمول ٹیکس ہے ۔ جبکہ کمپنی کسی بھی وقت اس آفر کو ختم کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔


Post a Comment

 
Top