GuidePedia

0
ejz/

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سپین میں سائنسدانوں نے موٹاپا کم کرنے کے لئے ایک ایساطریقہ دریافت کرلیا ہے کہ جس کا تعلق اس بات سے نہیں ہے کہ آپ کیا کھائیں اور کتنا کھائیں بلکہ اس بات سے ہے کہ آپ کس وقت کھائیں۔
امریکی ٹی وی ”فوکس نیوز“ بتاتا ہے کہ اس تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر کا کھانا 3 بجے یا اس سے پہلے کھاتے ہیں ان میں موٹاپے میں کمی کی شرح دیگر افراد کی نسبت 25فیصد زیادہ پائی گئی ہے، جبکہ تین بجے کے بعد دوپہر کا کھانا کھانے والوں کو وزن کم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق تین بجے کے بعد بھاری کھانا کھانے والوں کا جسم چربی کو نسبتاً زیادہ ذخیرہ کرتا ہے اور یہ لوگ ایک ایسے چکر میں پھنس جاتے ہیں کہ جس میں سے نکلنا باآسانی مکمل نہیں ہوتا۔
 دیر سے کھانا کھانے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم میں اضافی ہرارے ذخیرہ ہوتے رہتے ہیں اور وزن کم کرنے کی کوشش مسلسل ناکام ہوتی رہتی ہے۔ اسی تحقیق میں یہ بھی معلوم کیا گیا کہ اگر آپ دن بھر کے کھانے کو محض آٹھ گھنٹوں کے دوران ہی کھالیں تو یہ طریقہ کار بھی موٹاپے میں کمی کے لئے نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یعنی آپ صبح کا کھانا کھانے کے بعد آٹھ گھنٹے کے دوران ہی آخری کھانا کھالیں اور اس کے بعد اگلے دن ہی کھائیں۔


Post a Comment

 
Top