GuidePedia

0
ejz/

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت دہلی کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد جماعت کے قائد اروند کیجریوال نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے نائب گورنر نجیب جنگ نے اروند کیجروال سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برادری کی تقریب میں اورند کیجروال کے علاوہ ان کی کابینہ کے ارکان منیش سسودیا ،اسیم احمد خان ،سندیپ کمار ،ستیند ر جین ،گوپال رائے اور سنگھ تومر نے بھی حلف لیا۔
حلف برادی کی تقریب دہلی کے تاریخی میدان رام لیلا میں ہوئی اور یہ میدا ن پر انی دہلی کی فصیل سے باہرواقع ہے جہاں جلسے اور مذہبی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔
کیجریوال دوسری بار دہلی کے وزیر اعلی بنے ہیںاس سے قبل انہوں نے 2013میں دہلی کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا جب پہلی بار ان کی پارٹی نے غیر متوقع کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ صرف 49 دن تک اس عہدے پر رہے اور بدعنوانی مخالف جن لوک پال بل کے معاملے پر اختلافات کے باعث آج سے ٹھیک ایک برس قبل مستعفی ہو گئے تھے۔


Post a Comment

 
Top