میلبورن (ویب ڈیسک)میگا ایونٹ میں پاکستان ،بنگلہ دیش ،افغانستان ،یواے ای کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، افغان ٹیم کا پہلا ورلڈ کپ ، اب تک عالمی کپ کھیلنے والے ممالک کی تعداد 20ہو گئی ،تاریخ میں پہلی بار اس مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ میں 4مسلم ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان ، بنگلہ دیش ،متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔میگا ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلی بار شرکت کر رہی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد20ہو گئی ہے۔پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق ،بنگلہ دیش کی مشرفی مرتضیٰ، افغانستان کی محمد نبی اورمتحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت محمد توقیر کر رہے ہیں ،عالمی کپ میں شریک 14میں سے 6ممالک کا تعلق ایشیا سے ہے۔ ایم ایس دھونی اور آئرلینڈ کے ولیم پورٹر فیلڈ پہلے بھی عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ دیگر بارہ ٹیموں کے کپتان پہلی بار ورلڈکپ میں اپنی ٹیموں کی کمان سنبھال رہے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ میں پہلی بار چار مسلم ممالک کی ٹیمیں شریک
ejz/

Post a Comment