GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (ویب ڈیسک)متنازع مزاحیہ شو میں شرکت پر مقدمے کا سامنے کرنیوالی اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اپنی بیٹی کی حمایت میں سوناکشی سنہا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ چونکہ سوناکشی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں، لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔مہیش بھٹ کی جانب سے ان الزامات کے بعد سوناکشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ اس سے قبل متعدد کیسز میں ان کا نام بھی شامل کیا جاچکا ہے جبکہ عالیہ کا نام ان میں شامل نہیں تھا لیکن میرے والد نے تو کبھی اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مہیش بھٹ سے اس حوالے سے اتفاق کرتی ہیں کہ صرف دو تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی بلکہ پروگرام میں موجود تمام چار ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے تھا۔سوناکشی نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس طرف متوجہ مت کریں اور جہاں تک وہ سمجھتی ہیں کوئی بھی صرف ہنسنے کے جرم پر جیل نہیں جانا چاہے گا۔


Post a Comment

 
Top