GuidePedia

0
ejz/


میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے پہلے میچ میں ہی امپائرنگ کا ایک بلنڈر سامنے آگیا ہے جس پر آئی سی سی نے غلطی کا عتراف کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران جیمز ٹیلر کو دئیے جانے والے ری ویو میں جیمزاینڈرسن کو رن آوٹ قرار دیا گیا تھاجبکہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایک فیصلہ ہونے کی صورت میں اس پر دوسرا فیصلہ نہیں دیا جا سکتاتھا۔آسی سی کے اس میچ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سری لنکا کے کمار دھرنا سینا اور پاکستان کے علیم ڈار سر انجام دے رہے تھے۔آئی سی سی نے امپائرزکے اس فیصلے پر انگلش ٹیم سے تحریری طور معذرت کر لی ہے۔



Post a Comment

 
Top