اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین کے اشتراک سے تیارکیے گئے جے ایف17تھنڈر لڑاکا جیٹ طیاروں کے انجن اب براہ راست روس سے خریدے گااس سے قبل پاکستان یہ انجن چین کے توسط سے روس سے ملتے تھے۔ذرائع کے مطابق چین کی وزارت دفاعی پیداوار نے حال ہی میں اس حوالے سے پاکستان کو این اوسی جاری کردیا ہے اور اب پاکستان اب روس سے ان طیاروں کے انجن خرید سکے گا جس سے نہ صرف طیاروں کی تیاری پر اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ پاک روس دفاعی تعاون کوبھی فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان نے روس سے کبھی بھی براہ راست دفاعی شعبے میں کوئی خریدار ی نہیں کی لیکن حالیہ پیش رفت پاکستان کے دفاع کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔ روسی وزیردفاع کے دورے کے بعد ماسکو واپس پہنچنے کے بعد روسی پارلیمنٹ ڈوما میں ایک بل بھی پیش کیاگیا جس میں پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کی اجازت طلب کی گئی۔ روسی پارلیمنٹ یہ بل منظورکرچکی ہے،اس قانون سازی کے نتیجے میں دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے راستے تلاش کرنے کے لیے بات چیت کی اورنتیجتاً پاکستان کوجے ایف17تھنڈر طیاروں کے انجن دینے پراتفاق ہوا ہے۔

Post a Comment