GuidePedia

0
ejz/

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سری لنکا کی ٹیم 7مرتبہ مد مقابل آنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو زیر نہ کر سکی کینیڈا، کینیا، نمیبیا، ہالینڈ، سکاٹ لینڈاوریو اے ای کی ٹیم بھی ناکام پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں سری لنکا، کینیڈا، کینیا، نمیبیا، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کپ کی تاریخ کو 40 برس ہو گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم سری لنکا سمیت سات ٹیموں کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ ایونٹس میں گرین شرٹس سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ کامیاب رہی، دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے آئیں اور تمام میں پاکستانی ٹیم فتحیاب رہی۔ گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف ایک میچ کھیلا اور کامیابی سمیٹی، کینیڈا کے خلاف دو میچ کھیلے اور دونوں جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، کینیا، نمیبیا، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلا اور فتوحات اپنے نام کیں۔



Post a Comment

 
Top