GuidePedia

0
ejz/

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی عام آدمی پارٹی (AAP) نے دہلی کے حالیہ انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی پارٹی کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔ اس حیرتناک کامیابی کے پیچھے کیا راز تھے، آئیے دیکھتے ہیں۔
۔ بھارت کے دولت مند اشرافیہ کے مقابلہ میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجری وال کا غریبانہ اور سادہ حلیہ اور انداز ان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ وہ بالکل عام اور متوسط طبقے کے فرد نظر آتے ہیں۔ 
۔ عام آدمی پارٹی نے کرپشن اور فراڈ کے خلاف جو طاقتور آواز اٹھائی ہے وہ عوام کے دلوں میں اتر گئی۔ 
۔ وزیراعظم مودی جو بڑے بڑے دعوے کر کے آئے تھے ان کی ناکامیوں نے سب دعوﺅں کی ہوا نکال دی ہے۔ 
۔ بی جے پی کی طرف سے آخری وقت پر کرن بیدی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر اتارنا بھی پارٹی کو لے ڈوبا۔ 
۔ اگرچہ متوسط طبقے نے بھی عام آدمی پارٹی کی حمایت کی لیکن غریب آدمی نے تو اسے کھل کر ووٹ دیئے۔ 
۔دہلی 10حلقے ایسے ہیں جن میں مسلمانون کی اکثریت تیس فیصد ہے ،پچھلے انتخابات میں یہ مسلمانوں کی آدھی اکثریت نے کانگر س  اور آدھی  نے عام آدمی پارٹی کو سپورٹ کیا لیکن حالیہ الیکشن میں تمام مسلمانوں نے عام آدمی پارٹی کو سپورٹ کیا جو اس کی جیت کی اصلی وجہ بنی۔

۔ ریاست بہار اور مشرقی یو پی سے دہلی لآنے والے تارکین نے بھی کیجری وال کا ساتھ دیا۔ 
۔ مودی سرکاری نے دہلی کے بابوﺅں پر بائیو میٹرک سسٹم سے حاضری لگانے ورنہ تنخواہ کٹوانے کی پابندی عائد کر رکھی ہے اور یوں وہ ان کی حمایت سے بھی محروم ہو گئے۔ 
۔ دہلی میں انتخابات 9 ماہ کی تاخیر سے ہوئے جس کا فائدہ کیجری وال کو ہوا۔ 
:۔ بی جے پی نے کیجری وال کی کردار کشی بہت کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا جس کی وجہ سے عوام میں ان کا مقام اور بڑھ گیا۔

 انتخابات سے قبل مسلمان علامء کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت میں آنے والے فتوؤں نے بھی اس کی عبرتناک شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ یہی وجہ سے بی جے پی کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی امیدوار کرن بیدی نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے بھی کر دی ہے۔

Post a Comment

 
Top