اٹلانٹا (ویب ڈیسک) دنیائے ٹیکنالوجی میں ایپل کو سمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس وغیرہ کے لئے جانا جاتا ہے مگر اب یہ کمپنی بالکل نئے شعبے میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور وہ ہے گاڑیوں کی تیاری۔ ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ایپل نے بغیر ڈرائیور کے گاڑی کی تیاری پر کام شروع کررکھا ہے جو کہ اس صنعت کا منظر نامہ بدل کر رکھ دے گا۔ ایپل نے یہ منصوبہ حریف کمپنیو ٹیسلا اور گوگل کے مقابلے پر تیار کیا ہے جو بغیر ڈرائیورز کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کام کررہی ہیں۔ ایپ، کی ایک پراسرار وین گزشتہ دنوں منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد یہ اطلاعات پھیلنا شروع ہوئیں مگر یہ پہلی بار نہیں کہ ایپل کی جانب سے کسی ایسی گاڑی کی تیاری کا دعویٰ سامنے آئے ہو گزشتہ سال ایک انٹرویو کے دوران کمپنی کے بورڈ ممبر مکی ڈریکسلر نے بتایا تھا کہ اپنی موت سے پہلے 2011ءمیں سٹیو جابز نے ایک گاڑی کی تیاری پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔ ان کے بقول سٹیو جابز آئی کار ڈیزائن کرنا چاہتے تھے۔
ایپل نے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا،گاڑی ڈرائیور کے بغیر چلے گی
ejz/

Post a Comment