GuidePedia

0
ejz/

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ2015 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو98سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 331رنز بنائے جس میں اینڈرسن نے 75اور کپتان میکلم نے 65رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے بالرؤں میں لکمل اور مینڈس نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔
سری لنکا نے کیوی ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں46.1اوورز میں 233رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی جس میں تری مانے نے 65اور میتھیوز نے 46رنز بنائے جبکہ کیویز کے بالرؤں میں سوتھی،ملینی،بولٹ ، اینڈرسن اور ویٹوری نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کوری اینڈرسن 2وکٹوں اور 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔

Post a Comment

 
Top