پورٹ آف سپین(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں بھارت کا نام اب تک سب سے اوپر ہے ۔ یہ ریکارڈ بھارت نے ورلڈ کپ 2007ء میں برمودا کیخلاف بنایا تھا۔ یہ میچ ویسٹ انڈیز کے شہر پورٹ آف سپین کے گراؤنڈ کوئین پارکاوول میں 19مارچ 2007ء کو پیر کے دن ہوا تھا اس میچ میں بھارت نے 413رنز بنائے تھے جبکہ برمودا کی ٹیم 156رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی یہ میچ بھارت 257رنز سے جیت تھا۔ اس میچ میں 157رنزکیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے تھے جبکہ اس فہرست میں پاکستان 349رنز کیساتھ 14ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان نے یہ ریکارڈ زمبابوے کیخلاف 2007ء کے ورلڈ کپ میں ہی بنایا تھا ۔ اس میچ میں عمران نذیر160رنز کیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ یاد رہے کہ اسی ورلڈ کپ کے دوران ہی پاکستانی کوچ باب وولمر کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بر عکس ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے کم رنز کرنے والی ٹیم کینیڈا ہے۔ یہ میچ کینیڈا نے سری لنکا کیخلاف 2003ء کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا اس میچ میں ٹیم کینیڈا 36رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی تھی۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور کم رنز بنانے والی ٹیمیں
ejz/

Post a Comment