برطانیہ(ٹاؤنٹن، سمرسیٹ) ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ 318رنز کی کھیلی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ نے 26مئی 1999ء کے ورلڈ کپ میں برطانیہ کے گراؤنڈ ٹاؤنٹن میں سری لنکا کیخلاف کھیلی تھی۔ اس میچ میں راہول ڈاریوڈ نے 145اور سارو گنگولی نے 183رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اور سارو گنگولی اس میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔اس میچ میں بھارت نے 6وکٹوں کے نقصان پر373رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 216رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح بھارت یہ میچ 157رنز سے جیت گیا تھا۔اس ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم کی نمائندگی اظہرالدین نے کی تھی۔ جبکہ کے دوسری سب سے بڑی پارٹنر شپ 282رنز کی سری لنکا کے کھلاڑی ترنگا ور دلشان نے زمبابوے کیخلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں کھیلی تھی۔جس میں دلشان نے 144اور ترنگا نے 133رنز بنائے تھے۔
ورلڈ کپ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ318رنز کی ہے
ejz/

Post a Comment