GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں مزید انجری کی صورت میں سعید اجمل ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں محض بھارت کے خلاف جیت حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو کوئی انعام نہیں دیا جائے گا البتہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات میں کوئی کسر نہیں باقی نہیں رکھی جائے گی۔ 
شہریار خان نے عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض ہار یا جیت سے سب کچھ ٹھیک نہیں ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی انجری کا شکار ہیں تاہم ان کے متبادل منتخب کر لئے گئے ہیں اور اگر اب کوئی اور انجری ہوئی تو سعید اجمل متبادل کے طور پر دستیاب ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ سعید اجمل کو غیر قانونی باو¿لنگ ایکشن کے باعث بین الاقوامی کرٹ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا تاہم اب ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا جاچکا ہے جس کے بعد خود سعید اجمل نے بھی ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے بھی سعید اجمل کو گرین سگنل دے دیا ہے۔




Post a Comment

 
Top