دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کی تاریخ میں 10بہترین باؤلر جنہوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ہیں ان میں سر فہرست آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکگرا ہیں جنہوں نے 39میچ کھیل کے 71کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، دوسرے نمبر پر عظیم سپنر سری لنکا کے مرلی دھرن ہیں جنہوں نے 39میچ کھیل کے 68وکٹیں حاصل کیں، تیسرے نمبر پر سوئنگ کے سلطان پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم ہیں جنہوں نے 38میچ کھیل کے 55بلے بازوں کو آؤٹ کیا،چوتھے نمبر پر سری لنکن باؤلر چمنداواس ہیں انہوں نے 31میچ کھیل کے 49وکٹیں حاصل کیں ہیں، پانچویں اور چھٹے نمبر پر بھارتی کھلاڑی ظہیر خان اور جواگل سری ناتھ ہیں جن میں سے ظہیر خان نے 23 اور سری ناتھ نے 34میچ کھیل کے 44,44وکٹیں حاصل کیں،ساتویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ نے 25میچوں میں 38وکٹیں لیں، آٹھویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے باؤلر جیکب اورم ہیں انہوں نے ورلڈ کپ کے 23میچ کھیل کے 38کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس فہرست کے آخری دو کھلاڑیوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جن میں نویں نمبر پر بریٹ لی اور دسویں نمبر براڈ ہاگ ہیں اس میں بریٹ لی نے 17میچوں میں 35اور ہاگ نے 21میچوں میں 34وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ 1999 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی گلین میکگرا ہی ہیں جنہوں نے 11میچوں میں 422رنز دے کر 27وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا 10بعد اسی ورلڈ کپ میں رکی پونٹنگ کی قیادت میں عالمی چیمپئن بنا تھا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر
ejz/

Post a Comment