لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوا زشریف نے کہاہے کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ کیاتھاکہ وہ کبھی کسی کی غیبت نہیں کریں گے اور آج تک اپنے وعدے پر قائم ہیں ۔سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر وہ کسی کو پسند نہیں ہیں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ ان پر الزام لگانا شروع کر دیے جائیں ،وہ یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کوئی مناسب بات ہے اورمیڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ لوگوں کی پگڑی نہ اچھالے بلکہ سچ کا دامن تھامے رکھے ۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیاتھاکہ وہ کھبی کسی کی غیبت نہیں کریں گے اور وہ آج تک اس بات پر قائم ہیں اور میڈیا بھی پگڑیاں نہ اچھالہ کرے ،جس پر ہال میں مو جود تمام ایڈیٹرز نے ہنسی کا قہقہ بلند کیا اور وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے آج تک کبھی ایسی باتیں کسی فور م پر نہیں کی لیکن آج وہ یہ باتیں جذبات کی لہہ میں بہہ کر گئے۔
اللہ سے کبھی کسی کی غیبت نہ کرنے کا وعدہ کیا اورآج تک قائم ہوں :نوازشریف
ejz/

Post a Comment