GuidePedia

0
ejz/

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 3رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 313رنز بنائے جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 310رنز ہی بنا سکی۔
ویسٹ انڈیز کے بیسٹمین رامدین 88اور سیمنز 55رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سکاٹ لینڈ کے بالرؤں میں ایونز نے 3اور ڈیوی نے 2وکٹیں حاصل کیں اور سکاٹ لینڈ کے بلے بازوں میں کاؤٹزر نے96اور بیرنگٹن نے66رنز بنائے جس میں ویسٹ انڈیز کے بالرؤں میں راؤچ اور بین نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

Post a Comment

 
Top