GuidePedia

0
ejz/


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سٹمپز کرنے والے 10بہترین کھلاڑیوں میں سری لنکا کے سابقہ کپتان اور وکٹ کیپر کمار سنگاکارا نے 30میچوں میں 10کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس فہرست میں دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر معین خان ہیں جنہوں نے 20میچوں میں 7کھلاڑیوں کو سٹمپ آؤٹ کیا ہے،تیسرے نمبر پر آسٹریلیوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ ہیں انہوں نے 31میچوں میں 7 سٹمپز کئے ہیں،چوتھے نمبر پر پاکستانی کھلاڑی کامران اکمل ہیں جنہوں نے 11میچوں میں 6،اس فہرست میں پانچویں اور چھٹے نمبر پردو بھارتی کھلاڑی کرن مورے اور ایم ایس دھونی ہیں جس میں کرن مورے نے 14میچوں میں 6جبکہ دھونی نے 12میچوں میں 6سٹمپز کئے ہیں، ساتویں نمبر پر سری لنکن کھلاڑی رومیش کالوویتھیر انا ہیں جنہوں نے11میچوں میں 4سٹمپز کئے ہیں،آٹھویں نمبر پر بھی پاکستانی کھلاڑی وسیم باری نے اپنی جگہ بنائی ہے جنہوں نے 14میچوں میں 4سٹمپز کئے ہیں،نویں نمبر پربھارتی کھلاڑی نین رامال مونگیا ہیں نین مونگیا نے بھی 14میچوں میں 4سٹمپز کئے ہیں جبکہ فہرست کے آخری اور دسویں بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفیق الرحمان ہیں انہوں نے 15میچوں میں 4سٹمپز کئے ہیں۔ دنیائے کرکٹ اور عالمی کپ میں ایشیاء کے کھلاڑیوں کا بہت بڑا کردار رہا ہے اس زمرے میں بھی 10بہتریں کھلاڑیوں میں 9ایشین کھلاڑیوں نے ہی اپنی جگہ پکی کی ہوئی ہے جبکہ ایک آسٹریلوی کھلاڑی ہے۔


Post a Comment

 
Top