GuidePedia

0
ejz/

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ آئندہ دو روز تک اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکیں گے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کو گزشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث پشاور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے انجیو گرافی سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے ۔ ڈاکٹرز نے رپورٹ کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے مکمل طبی معائنے کے بعد چیف جسٹس کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایک آئندہ دو روز تک عدالت نہیں جائیں گے۔

Post a Comment

 
Top