لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تحریک انصاف کے مختلف دھڑے متحد ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جہانگیر ترین کی صدارت میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 28 ضلعی صدور کا اجلاس ہوا جس میں اعجاز چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں بیشتر عہدیداران نے اعجاز چوہدری کی طرف سے بینک سے .3.4 کروڑ روپے قرضہ کے ڈیفالٹ پر پارٹی کی بدنامی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس کی میزبانی پنجاب کے صدر عبدلعلیم خان نے کی ۔ ضلعی تنظیموں کے صدور میں سے اکثریت نے تحریک انصاف لاہور کے صدر کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ اعجازچوہدری کو اپنے عہدے سے علیحدہ ہوجانا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کی وجہ سے صوبے میں پارٹی کے امیج کو خاصا نقصان پہنچا ہے ۔اجلاس میں پارٹی عہدیداران کے تحفظات چیئرمین عمران خان تک پہنچانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، تاہم اعجاز چوہدری کی جگہ صوبہ پنجاب کی صدارت کا منصب کون سنبھالے گا اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
تحریک انصاف میں پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کیخلاف صف بندی
ejz/

Post a Comment