GuidePedia

0
ejz/

سینٹ لوشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مسابق فاسٹ باﺅلر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو آئرلینڈ کو فوری طور پر ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا درجہ دے دینا چاہئے۔ مائیکل ہولڈنگ نے یہ بیان ورلڈکپ 2015ءکے میچ آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح کے بعد دیا ہے جبکہ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا ہے کہ آئرلینڈ ورلڈکپ 2015ءکے کوارٹر فائنل تک ضرور رسائی حاصل کر لے گا۔ 
مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ کہ آئرلینڈ کو اب تسلیم کرنے کی ضرورت ہے اور اسے ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا درجہ دینے کا وقت آ گیا ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنے اچھے کھلاڑی ضائع کرتا رہے گا۔ آئرلینڈ نے گزشتہ چار میں سے پانچ انٹرکانٹیننٹل کپ جیتے ہیں لیکن اس کیلئے ترقی کا یہ راستہ سست ثابت ہو سکتا ہے اور اسی لئے آئرلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ این مورگن نے آئرلینڈ کو چھوڑ کر انگلینڈ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کو اسی لیے ترجیح دی کیونکہ انھیں وہاں کرکٹ کے روشن امکانات دکھائی دیے اور انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی معروف ٹیم ہے۔ 
ایک سوال کے جواب میں مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ ”میرے خیال میں آئرلینڈ زمبابوے کو ہرا دے گا اور اس کے پاس کوارٹر فائنل تک رسائی کا بہترین موقع ہے“۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ نے کرکٹ کے ورلڈ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دی ہے اور امید جا رہی ہے کہ یہ ٹیم آئندہ منگل کو برسبین میں متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنے دوسرا میچ جیت لے گا اور اسے کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے جنوبی افریقہ، زمبابوے، بھارت اور پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں سے کسی ایک میں فتح حاصل کرنا ہو گی۔



Post a Comment

 
Top