کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سےعلیحدہ علیحدہ کابل میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف اور افغان حکام کی طرف سے پاک افغان باہمی تعاون کو سراہا گیااور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس ملاقات میں دونوں طرف سے پاک افغان سرحد ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔اس ملاقات میں دہشتگردوں کے حوالے سے آرمی چیف نے افغا ن حکام کو اپنے تحفظات کا سے بھی آگاہ کیااور ملا فضل اللہ کی حوالگی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے کابل میں ملاقات،باہمی تعاون کو سراہا گیاn
ejz/

Post a Comment