GuidePedia

0
ejz/

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی مرحومہ ساس لیڈی ڈیانا کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور بچوں میں دماغی بیماریوں سے جڑے مسائل سے اگاہی کیلئے مہم کا آغاز کر دیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ خاندان میں علیحدگی، لڑائی جھگڑوں اور احساس محرومی سے بچے تناو¿ کا شکار ہو جاتے ہیں،ایسے مسائل سے بہتر حکمت اور بچوں کی کونسلنگ کر کے نمٹا جا سکتا ہے۔ ہر پانچواں برطانوی بچہ کونسلنگ نہ ہونے کے باعث تناو¿ کا شکار رہتا ہے جو آنے والی ساری زندگی میں انسان کے لیے دماغی مسائل کا سبب بنتا ہے، بہتر حکمت عملی سے بیماریوں سے نجات ممکن ہے۔



Post a Comment

 
Top