GuidePedia

0
ejz/


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیزکانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے نئے روٹ کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔تفصیلات کے مطابق قرارداد کی منظوری پر اے این پی کے رہنما اسفند یا ولی کاکہنا تھا کہ حکومت بدلتے ہی اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کر دیا گیااور حکومت پاک چین راہداری پر عوام کو کہانیاں سنانا بند کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف خود کو ایک مصیبت سے نکالنے کے بعد اپنے لیے دوسری مصیبت میں ڈال لیتے ہیں اگر حکومت پاکستان کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے صوبوں کو بھی مظبوط کر نا پڑے گا۔حاصل بزنجو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کاشغر سے گوادر تک کا روٹ چین کی مجبوری ہے اسے متنازعہ نہ کیا جائے ہم پسماندہ علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں۔



Post a Comment

 
Top