GuidePedia

0
ejz/


نیلسن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2015 پہلااپ سیٹ، آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی ،آئر لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر45اوورز میں ہی ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 305رنز کےہدف کو عبور کرلیا  ۔جس کے بعد پاکستان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی اور اندازہ ہوتا ہے کہ زمبابوبے اور آئر لینڈ بھی پاکستان کے لیے تر نوالہ ثابت نہیں ہو ںگے ۔تفصیلات کے مطابق نیلسن میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آئرش بولروں نے ابتدائی اوورز میں ہی ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو قابوں میں کرنے کی کوششیں کی، جببکہ پہلی وکٹ اکتیس کے سکور پر ا±س وقت گری جب ڈیانے اسمتھ اٹھارہ رنز بنا کراوبرین کی گیند پر مونے کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔اسمتھ کی جگہ آنے والے ڈی ایم براوو بغیرکوئی اسکور کیے رن آو¿ٹ ہوئے۔سکور جب اٹھہتر ہوا تو کرس گیل بھی چھتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ ڈوکریل نے حاصل کی۔مارلن سیمیول اکیس رنز بناکر ڈوکریل کی گیند پر ایل بھی ڈیلیو ہوئے۔ریمڈن بھی ایک رن بناکر ڈوکریل کی بال کا شکار ہوئے۔87 رنز پر پانچ کھلاڑی آو¿ٹ ہوئے تو ویسٹ انڈین ٹیم شدیددباو¿ کا شکار ہو گئی تاہم لینڈن سیمنز اور اور ڈیرن س±می نے ٹیم کو سہارا دیا۔241کے اسکور پر ڈیرن س±می بھی 89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
س±می کے بعد سیمنز اور اینڈرے رسل نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ایک اچھے اسکور لئے سہارا دیتے ہو ئے زبردست چوکے اور چھکے لگائے اور یوں پہلی اننگز کے اختتام پر ویسٹ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو چار رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی اوریوں ا?ئرلینڈ کو جیت کیلئے 305رنز کا ہدف دیدیا۔
لینڈل سمنز 102 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے جارج ڈوکریل نے ویسٹ انڈیز کے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کو پہلا نقصان 71رنز پر ا±س وقت ا±ٹھانا پڑا جب اپنے 23 انفرادی سکور کے ساتھ پورٹرفیلڈ گیل کا نشانہ بن گئے جس کے بعد سٹرلنگ بھی سینچری نہ کرسکے اوراپنے 92 رنز کے ساتھ مجموعی طورپر 177 رنز پر سیموئل کا نشانہ بن گئے،جوئس نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 84رنز بنائے لیکن سینچری مکمل نہ کر سکے اور ٹیلر کی گیند کا نشانہ بنے ،بالبرین بھی صرف 9رنز بنا کر ہی پولین لوٹ گئے ،ولسن بھی ایک ہی سکور بنانے میں کامیا ہوئے اور ٹیلر کی گیند کا نشانہ بنے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈگروپ بی میں ہیں اور اگر آئرلینڈ سے گرین شرٹس ہار گئے تو ورلڈ کپ میں پاکستان کے چانسز کم ہیں ۔زمبابوے اور آئر لینڈ کی کارگردگی اور پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست نے پاکستانی شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیاہے


Post a Comment

 
Top