کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فنکاروں کی صلاحیت کا لوہا پوری دنیا میں مانا جاتا ہے جس کا ثبوت ہالی وڈ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ہالی وڈ کی جانب سے پاکستانی فنکار اور گلوکار کوہالی وڈ کی جانب سے فلم کی آفر کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار اور فنکار علی حیدر کو ہالی وڈ کے ڈائریکٹر کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جبکہ اس فلم میں علی حیدر ایک پاکستانی کا کردار نبھائیں گے۔ڈان نیوز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ علی حیدر ابھی تک اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک انہوں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے اس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ سمیت ہالی وڈ انڈسٹری میں میں بھی متعدد فلموں میں کام کر چکے ہیں جبکہ علی حیدر کو بھی فلم کی پیشکش کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فنکار کسی بھی شعبہ میں بین الاقوامی فنکاروں سے کسی طور بھی کم نہیں ہیں۔
پاکستانی فنکار علی حیدر کو ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہو گئی
ejz/

Post a Comment