ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ایک کامیڈی شو کے دوران بیہودہ گفتگو کرنے پر کچھ نوجوان اداکاروں پر تنقید کے بعد ان کی فلم دہلی بیلی کے گانے پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں مگر اس سے کسی کے احساسات مجروح نہیں ہوتے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے تسلیم کیا کہ فلم کچھ بیہودہ الفاظ ضرور شامل ہیں مگر یہ کسی کی تضحیک نہیں کرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں کوئی 14 سالہ لڑکا نہیں ہوں کہ جس کو مذاق کے نام پر گندی گالیاں سنائی جائیں اور وہ صرف ہنستا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاح کا استعمال ضرور کرتے ہیں مگر ہماری کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں اور اس مبینہ مزاحیہ شو میں جو کچھ ہو رہا تھا وہ میرے خیال میں پر تشدد تھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ باقاعدہ طور پر کسی جوتے مارنا ہی تشدد نہیں بلکہ تشدد الفاظ کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے اور میرے لئے تو یہ نا قابل برداشت ہے۔
’دہلی بیلی ‘ فلم سے کسی کے جذبات مجروح نہیں ہوتے: عامر خان
ejz/

Post a Comment