لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار میرا نے اپنے سگے والد سرور شاہ کو چند روز قبل گھر سے نکال دیا۔ اب وہ بے یار مددگار گلبرگ کے ایک آفس میں رہائش پذیر ہیں۔ مقامی اخبار جہان پاکستان کے مطابق میر اکے والد سرور شاہ کا کہنا تھا کہ میرا بددماغ لڑکی ہے اسے نہیں پتا کہ میں اس کا باپ ہوں اس کی خاطر بیرون ملک سے سب کچھ بیچ کر یہاں آیا۔ اس نے میرا پاسپورٹ بھی ایکسپائر کروادیا مجھے رسوا کردیا ہے میں اس پر کب بوجھ بنا۔ اب وہ اپنی چھوٹی بہن کو بھی شوبز میں لانا چاہتی ہے جو اس کام سے نفرت کرتی ہے۔ سمجھانے پر بھی باز نہیں آئی اور اسے اذیت دے رہی ہے۔ وہ جیسی نظر آتی ہے ویسی ہے نہیں۔ جو اپنے والد کے ساتھ برا سلوک کرسکتی ہے وہ کچھ کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔
فلمسٹار میرا نے اپنے باپ کو گھر سے نکال دیا
ejz/

Post a Comment