لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ شانزہ خان کا موبائل ان کی والدہ کی جیب سے چوری جبکہ اداکارہ نے موبائل چور سے سم واپس کرنے کی اپیل کردی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شانزہ خان جب پرفارمنس کیلئے سٹیج پر گئیں تو جاتے ہوئے اپنا موبائل فون اپنی والدہ کو پکڑا گئیں اور جب وہ اپنا گانا کرنے کے بعد واپس آئی تو والدہ نے ان کو بتایا کہ کسی چور نے ان کی جیب سے موبائل فون چوری کرلیا ہے جس پر اداکارہ شانزہ خان نے کہا کہ چور بے شک موبائل فون اپنے پاس رکھ لے مگر اس میں موجود سم واپس کردے جس میں ضروری فون نمبرز موجود ہیں۔
اداکارہ شانزہ کا موبائل فون چوری، سم واپس کرنے کی اپیل
ejz/

Post a Comment