GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم سٹار رنبیر کپور نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کے دوران گاڑی صحافی کے پیر پر چڑھادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں رنبیر کپور نے بھی شرکت کی، اس موقع پر دیگر صحافیوں کی طرح پنیت راوت نامی ایک فوٹو جرنلسٹ بھی موجود تھا۔ رنبیر کپور کی آمد پر جب وہ قریب پہنچا تو رنبیر کپور نے گاڑی آگے بڑھا لی جس پر اس کا پاﺅں کچلا گیا۔ دوسری جانب رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کا بالکل بھی خیال نہیں تھا اور اس وقت گاڑی وہ نہیں بلکہ ان کا ڈرائیور چلارہا تھا۔



Post a Comment

 
Top