GuidePedia

0
ejz/

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ پو جا بھٹ ایک شو کے دوران بیہودہ گفتگو کرنے پر اپنی بہن عالیہ بھٹ سمیت دیگر نوجوان اداکاروں پر مقدمے کے اندراج پر ذرہ برابر بھی پریشان نہیں ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ عامر خان جیسے منافقوں کی وجہ سے ہوا ہے جو خود اپنی فلم دہلی بیلی کے گانے اور پی کے فلم کے پوسٹر میں اخلاق کی نچلی حدوں کو چھو رہے ہیں ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عامر خان نے پی کے فلم میں اس قدر بیہودگی کا مظاہرہ کیا کہ ان کا پوسٹر سنی لیون کو بھی شرمندہ کرنے کیلئے کافی تھا۔
پوجا کا خیال ہے کہ ان کی بہن پر درج کیا جانے والا مقدمہ بھی ایسے ہی کچھ افراد کی طرف سے درج کروایا گیا ہے جو محنت سے کام کرنے والے لوگوں کی ٹانگیں کھینچنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد عدالت کے وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح 1999 میں انہیں ایک فلم میں مبینہ بیہودہ منظر کشی کرنے پر عدالت میں بلایا گیا تھا اور میں نے نڈر ہو کر عدالت میں اپنا دفاع کیا۔ اس مقدے کی پیشی سے فارغ ہوتے ہی میں نے اپنی فلم ’تمنا‘ کیلئے بطور بہترین اداکارہ ایوارڈ بھی وصول کیا۔ 
پوجا کہتی ہیں کہ انہوں نے کسی فلم کے منظر میں کسی کو بوسہ تو ضرور دیا ہو گا مگر وہ دوسروں کی طرح منافق نہیں ہیں کہ باتیں تو بڑی بڑی کریں اور اپنی فلم میں ذو معنی گانوں کو شامل کریں۔ 
واضح رہے اداکارہ پوجا بھٹ اس پہلے نہ صرف عامر خان کے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں بلکہ ان کی فلم ’ دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کو لوگ ابھی تک بھی بھول نہیں پائے ہیں


Post a Comment

 
Top