GuidePedia

0
ejz/

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیڈ کوچ وقار یونس قومی کرکٹ پر پریکٹس کے دوران بر س پڑے اور کہاکہ اگر اسی طرح غلطیاں کرتے رہے توعالمی کپ میں آگے بڑھنا نا ممکن ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ اور بیٹنگ کوچ فلاور گرانٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کلاس لی ،اس دوران کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پریکٹس کی اور فٹبال بھی کھیلا۔وقار یونس نے تمام کھلا ڑیوں سے پوچھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں گیم پلان پر عمل کیوں نہیں کیا حالانکہ آپ لوگوں کو بھارت کے تمام بالروں کی کمزریوں سے بھی آگاہ کیا تھا لیکن میدان میں کوئی بھی ان پر عمل کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔
ان کا کہناتھاکہ اگر اسی طر ح غلطیاں کر تے رہے اور گیم پلان پر عمل نہ کیا تو ورلڈ کپ میں آگے بڑھنا مشکل ہو گا۔



Post a Comment

 
Top