GuidePedia

0
ejz/

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز اور سکول کے قریب ہوٹل کے باہر مبینہ خود کش حملے میں پولیس اہلکارسمیت9افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
 عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کے قریب دھماکے کے بعد دھویں کے کالے بادل ا ٹھتے کھائی دیئے جبکہ چارلاشیں ایک ہی گاڑی سے نکالی گئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کا زخمی اے ایس آئی وقار بھی دم توڑ گیاہے جس کے بعد شہادتوں کی تعداد9ہوگئی۔ بتایاگیاہے کہ دھماکے کے فوری بعد پولیس لائنز کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کم ازکم چارگاڑیوں میں آگ لگ گئی،دیگر کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک شخص گاڑی سے ا ترااورا س کے ساتھ ہی دھماکہ ہوگیا ، دھماکے کے علاقے میں پولیس نے شامیانے لگادیئے اور میڈیا کا داخلہ بھی بند کردیا۔ڈی سی او لاہور نے دھماکے کے خودکش حملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دہشتگرد کے جسمانی اعضاءمل گئے ہیں ۔ ممکنہ دہشتگردریلوے سٹیشن کی طرف سے آیاجس نے پولیس لائن کے دروازے کے قریب ہی خود کو اُڑالیایا غلطی سے اُڑگیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 9سے12کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ 
دھماکے کے بعد ایمبولینسیں اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے آمدورفت کے لیے سڑکیں بند کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی اورلاہوربھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
دھماکے کے اطلاع ملتے ہی قریبی سکول میں زیرتعلیم بچوں کے ورثاءکی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئیں ، خواتین روتی چلاتی موقع پر پہنچیں لیکن سکول کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔



Post a Comment

 
Top